28 اکتوبر 2014 - 15:27
فلسطینی انتظامیہ کی اقوام متحدہ سے اپیل

فلسطين کي خود مختار انتظاميہ کے سربراہ محمود عباس نے مشرقي بيت المقدس ميں صيہوني حکومت کي جارحيت کے بارے ميں اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کا ہنگامي اجلاس تشکيل ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطين کي خود مختار انتظاميہ کے سربراہ محمود عباس نے مشرقي بيت المقدس ميں صيہوني حکومت کي جارحيت کے بارے ميں اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کا ہنگامي اجلاس تشکيل ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے۔

ياد رہے کہ مشرقي بيت المقدس، گذشتہ موسم گرما سے شديد جھڑپوں اور کشيدگي کا ميدان بنا ہوا ہے۔مشرقي بيت المقدس ميں صيہوني فوجيوں کي جارحيت کے جواب ميں ايک فلسطيني مسلمان کي مجاہدانہ کاروائي کے بعد سے، حالات سخت کشيدہ ہوگئے ہيں جہاں صيہوني فوجيوں اور فلسطيني مسلمانوں کے درميان جھڑپوں کا سلسلہ جاري ہے۔

اس شہر ميں بھاري تعداد ميں صيہوني فوجي تعينات ہيں جنھوں نے کئي علاقوں کو اپنے محاصرے ميں لے رکھا ہے جن ميں مسجدالاقصي کا علاقہ بھي شامل ہے۔ صيہوني حکومت کافي عرصے سے بيت المقدس کا اسلامي تشخص ختم کرنے اور شہر ميں آبادي کا تناسب درہم برھم کرکے، اس کو يہودي آبادي کے شہر ميں تبديل کرنے کے درپے ہے جبکہ   فلسطيني رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بيت المقدس مملکت فلسطين کا دارالحکومت ہوگا ۔

.......

/169